اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کی شام میں ڈان کے دفتر پہنچنے اور دوشنبہ کو ایک ہجوم کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے ڈان کے عملہ سے اظہار یکجہتی و وابستگی کیا۔

بلاول بھٹو نے ،جن کے ہمراہ پارٹی لیڈران فرحت اللہ بابر، نیر حسین بخاری اور فیصل کریم کونڈی بھی تھے ،ریذیڈنٹ ایڈیٹر فہد حسین اور ڈان کے بیورو چیف افتخار شیرازی سے ملاقات کی۔

انہون نے ڈان کے دفتر کا محاصرہ اور ملازمین کو یرغمال بنانے اور کام پر آنے والے ملازمین کو اندر داخل نہ ہونے دینے نیز ان سے بدسلوکی کرنے کی شدت سے مذمت کی اور اسے میڈیا کو دباؤ میں لینے کی ایک کوشش قرار دیا۔

بلاول نے کہا کہ میڈیا اداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن ہم کسی کو پریس کی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے۔ڈان اور صحافی برادری سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے بلاول نے ، جوقومی اسمبلی کمیٹی برائے حقوق انسانی کے چیرمین بھی ہیں، کہا کہ میڈیا سے دشمنی کا ماحول ہے اور پی پی پی اس موقع پر ڈان کے ساتھ ہے اور وہ اس دشمنی کے ماحول سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی دارالخلافہ میں ڈان کے دفتر پر جس طرح حملہ کیا گیا وہ ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔

دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونی آف جرنلسٹس افضال بٹ گروپ کے سکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ینین کے دیگر اراکین کے ہمران ڈان کے دفتر پہنچ کر واقعہ کی مذمت کی اور ڈان اور اس کے عملہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کی آزادی کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ پیغام دینے کے لیے کی صحافی برادری متحد ہے جمعرات کے روز اسلام آباد میں دان کی عمارت کے باہر جمع ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *