نئی دہلی:(اے یو ایس) مہاراشٹرا کے مورمبا گاﺅں میں 800 مرغیاں مرگئیں، مرغیوں کے مرنے کی وجہ برڈفلو کہا جارہا ہے۔ مہاراشٹر کے مورمبا گاوؤں کے 10 کلو میٹر علاقے میں مرغیاں لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کیرالہ، راجستھان، ہریانہ، گجرات، ایم پی، ایچ پی اور یوپی میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کو ؤں اور بطخوں میں بھی برڈفلو کی تصدیق ہوئی ہے۔نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں برڈ فلو پایا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی دس روز کے لیے بند کر دی ہے۔ کانپور میں برڈ فلو کے خطرے کے سبب زولوجیکل گارڈن بند کردیا گیا، کانپور زولوجیکل گارڈن میں مردہ پائے گئے کوؤ ں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔
برڈ فلو کے پھیلاؤکے سبب ہندوستان میں مرغیوں کی قیمت 50 فیصد گرگئی۔ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی برڈ فلو نے دستک دے دی ہے۔ کچھ دنوں پہلے آٹھ بطخوں کا نمونہ جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اب اس کی رپورٹ آ گئی ہے۔ اس کے مطابق 3 بطخوں اور 5 کوؤںمیں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ دراصل سنجے جھیل میں بطخوں کو پکڑنے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔
تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ہوئے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔ 8 بطخوں کا سیمپل نو جنوری کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا ان میں سے تین بطخوں کے کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔اب سنجے جھیل میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی آپریشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔ وہیں دوسری جگہ کرین سے گڈا کھودا جا رہا ہے۔
دوسری ٹیم بطخوں کو ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔دراصل، دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے پرندوں کی موت ہو رہی ہے۔ گزشتہ چار دن کے اندر 97 کوے اور 27 بطخ کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں کل خبر سامنے آئی تھی کہ برڈ فلو کے خدشے کے مد نظر دہلی حکومت نے دہلی کے غازی پور مرغا منڈی کو دس دن کیلئے پوری طرح بند کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے زندہ پرندوں کے امپورٹ پر بھی روک لگادی ہے۔ دہلی حکومت راجدھانی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سبھی طریقہ کار کا استعمال کر رہی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے دہلی کے سبھی اضلاع کے ڈی ایم کو گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ برڈ فلو کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 23890318 بھی جاری کیا گیا ہے۔