نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک سیاسی قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے چیلنج سے بخوبی نمٹتے ہوئے دنیا کے سامنے ہندوستان کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ہے اتوار کو یہاں منعقدہ بی جے پی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ میں اس قرار داد کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر رمن سنگھ نے بتایا کہ “کورونا کے دوران ہندوستان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس بحران سے نمٹنا تھا کیونکہ 130 کروڑ آبادی والے ملک میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط نہیں تھا۔
اس کے باوجود وزیر اعظم کی موثر قیادت کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے 48 گھنٹے کے اندر اندر کروڑوں غریب محنت کش آبادی کو راحت دینے کے لئے 2.76 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔
اس سے 80 کروڑ ضرورت مند لوگوں تک راشن پہنچانےکا کام کیا گیا۔قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے قومی عہدے داروں کی اتوار کو یہاں ہوئی ایک اہم میٹنگ کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں ، ریاستی صدور اور ریاستی تنظیم جنرل سکریٹریوں سے خطاب بھی کیا۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہورہی اس میٹنگ میں کئی ریاستوں میں ہونے جارہے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر بحث کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آتم نربھر بھارت ابھیان اور زرعی قوانین پر بحث کی گئی۔ساتھ ہی ریاستی مبنی گروپ کی میٹنگوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بحث اور اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ کا خاکہ ، ریاست کی اکائیوں کے ذریعہ چلائے جا رہے پروگراموں اور انتخابی ریاستوں کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ چندر کانت پنڈت نے کہا کہ بی جے پی محب وطن مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے ، یہ صرف ان لوگوں کے خلاف ہے جو “سلیپر سیل کی طرح کام کرتے ہیں”۔ انہوں نے کہا ، “وزیر اعظم نریندر مودی نے بہت سارے عام لوگوں کو مواقع فراہم کیے ، انہوں نے اے پی جے عبد الکلام کو ہندوستان کا صدر بنایا۔