حیدرآباد،(اے یوایس)ریاست میں مسلم کوٹہ ختم کرنے کے اپنے وعدے پر وزیر داخلہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر کے علاوہ تلنگانہ کے لیے کوئی وژن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف فرضی انکاؤنٹر، حیدرآباد پر سرجیکل اسٹرائیک، کرفیو، مجرموں کی رہائی اوربے قصوروں کے خلاف بلڈوزروں سے مکان منہدم کرنے کی کارروائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ آپ تلنگانہ کے لوگوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟مسٹر اویسی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر مسٹر شاہ ایس سیز،ایس ٹیز اوراوبی سیز کے انصاف کے لیے سنجیدہ ہیں، تو انھیں 50 فیصد کوٹہ کی حد کو ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم متعارف کرانی چاہیے۔بی جے پی کے زیر اقتدار کرناٹک نے حال ہی میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کو ختم کر دیا تھا اور 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل اسے دو غالب ہندو برادریوں کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے، سپریم کورٹ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ یہ اقدام انتہائی غلط ہے۔عدالت نے یہ بھیکہا کہ کرناٹک حکومت کا فیصلہ 1992 میں ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ شروع کئے گئے ریزویشن پر 50 فیصد کی حد سے تجاوز کر گیا تھا۔تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں ہوں گے۔کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تلنگانہ کے کہا کہ اگر وہ تلنگانہ میں برسراقتدار آتے ہیں تو مسلمانوں کے ریزرویشن کو منسوخ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دئے جانے والے 4 فیصد ریزرویشن ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کے لیے مختص کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو، اویسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے تنقید کی کہ گاڑی کا اسٹیئرنگ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مجلس سے نہیں ڈرتے۔ امت شاہ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس کانگریس سے ملنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو اقتدار حاصل کرنے کے لئے لاکھ کوشش کرنے کے باوجود آنے والے انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آرہی ہے۔ کیونکہ تلنگانہ کے عوام بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اگلے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا ثبوت ہے۔ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ ریاست میں بدعنوان حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر سرکار کی کارکردگی کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔پیپر لیک معاملے پر امت شاہ نے نے کہا کہ پیپر لیک کے خلاف بولنے والے بنڈی سنجے کو گرفتار کر لیا گیا۔ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کا ایک بھی کارکن کے سی آر سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان اس وقت تک نہیں سوئیں گے جب تک کے سی آر کو اقتدار سے برطرف نہیں کیا جاتا۔ امت شاہ نے کہا کہ کے سی آر نے 35 لاکھ بے روزگار لوگوں کو سڑک پر لایا ہے انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر اب تک پیپر لیک کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک واقعہ کی برسر خدمت جج سے انکوائری کرائی جائے تو حقائق سامنے آئیں گے۔
تصویر سوشل میڈیا 