BJP Leader From Jammu And Kashmir Kidnapped By Terroristsتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:ابھی بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر وسیم باڑی اور ان کے بھائی اور والد کے بہیمانہ قتل کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ انتہاپسندوں نے ایک بی جے پی لیڈر کا اغوا کر لیا۔

موصول اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے بی جے پی لیڈر معراج الدین ملاح کوجو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں میونسپل کمیٹی واٹر گام سوپور کے نائب صدر کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی رہائش گاہ کے قریب سے اغوا کر لیا۔

ان کے اغوا کی خبر ملتے ہی سلامتی دستے حرکت میں آگئے اور مسلح دستوں نے ان کی بازیابی کے لیے پورے سوپور اور مضافاتی علاقوں میں تلاش مہم شروع کر دی۔رپورٹ کے مطابق وہ اپنے گھر کے نزدیک کھڑے تھے کہ ایک کار وہاں پہنچی اور اور اس میں سے چند نامعلوم نقاب پوش برآمد ہوئے اور انہیں کار میں ڈال کر لے گئے۔ان کے والد ، جو خود بھی بی جے پی لیڈر ہیں پارٹی میں جنرل سکریٹری کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نے ایک کشمیر پنڈت سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔لوک بووان لاڑکی پورہ کے کانگریس سرپنچ اجے پنڈتا کو دہشرت گردوں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اننت ناگ میں واقع اپنے باغ میں کام کر رہے تھے۔

جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ سرگرمیاں خاص طور پر اغوا اور ٹار گٹ کلنگ میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370کی تنسیخ اور ریاست کی دو مرکزی علاقوں میںتقسیم سے جہاں ایک جانب پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں میں سراسیمگی اور بوکھلاہٹ پھیل گئی ہے وہیں دوسری طرف ایل او سی پر پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *