BJP Leader Uma Bharti Vandalises A Liquor Shop In Bhopalتصویر سوشل میڈیا

بھوپال،(اے یوایس)بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی، جو مدھیہ پردیش میں پابندی کا مطالبہ کر رہی ہیں، نے اتوار کو بھوپال میں شراب کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ برکھیڑا پٹھانی علاقہ میں واقع شراب کی دکان پر پتھراؤ کرنے کے بعد وہ اس میں گھس گئیں اور اسٹاک کو تباہ کرنے لگی۔ ان کے ساتھ بہت سے مرد اور خواتین بھی موجود تھے جنہوں نے ان کے کام کو سراہا۔اوما بھارتی نے کہا کہ ‘میں نے آج انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ شراب کی دکانوں کو ایک ہفتے کے اندر بند کر دیا جائے، ورنہ مزید کارروائی کی جائے گی۔

واقعہ کے دو دن بعد اوما بھارتی نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور مدھیہ پردیش کو شراب سے پاک ریاست ٪کا مطالبہ کیا۔اوما بھارتی نے ریاستی حکومت کی طرف سے شراب کی نئی پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد شراب کے خلاف یہ کارروائی کی ہے، جو اندور اور بھوپال ہوائی اڈوں پر شراب کی فروخت کی اجازت دیتی ہے، ملکی اور غیر ملکی شراب کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نئی ایکسائز پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، کیونکہ ریاستی کابینہ نے حال ہی میں اس کو منظوری دی ہے اور ٹینڈر کا عمل جاری ہے۔

اس واقعہ نے اپوزیشن کانگریس پارٹی کو ریاست میں حکمراں بی جے پی پر طنز کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اوما بھارتی کو ‘سی ایم ان ویٹنگ’ بتاتے ہوئے، ریاست کے ایک سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح سی ایم ان ویٹنگ (اوما بھارتی) وزیر اعلی کی کرسی پر واپس آنا چاہتی ہیں۔ لیکن، انہیں شراب کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بجائے اس دفتر پر پتھرا¶ کرنا جہاں ایکسائز پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔” ریاست میں شراب کی نئی پالیسیوں پر سیاسی ڈرامہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کانگریس نے ودھان سبھا کے رواں بجٹ اجلاس کے دوران شراب معاملے پر چوہان حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *