BJP Sarpanch Sajjad Ahmed Khandey shot dead by terrorists in Jammu and Kashmirتصویر سوشل میڈیا

سری نگر : جموں و کشمیر میں انتہا پسندوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈروں کی ہلاکت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور ابھی بانڈی پورہ میں تین بی جے پی لیڈروں بشمول سینئر پارٹی لیڈر وسیم باری، اس کے بھائی اور والد کو گولیوں سے بھون ڈالنے کی دلخراش واردات تازہ ہی تھی کہ کلگام ضلع کے ویسو گاؤں میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک بی جے پی سر پنچ کا اس کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سرپنچ کی شناخت سجاد احمد خاندے کے طور پر کی گئی ہے۔خاندے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔خاندے کئی سرپنچوں کے ساتھ ایک محفوظ مہاجر کیمپ میں مقیم تھا اور بدھ کی صبح ہی اپنے گھر کے لیے ویسو روانہ ہوا تھا کہ گھر کے پاس ہی دہشت گردوں نے اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔

بتایا جاتا ہے کہ خاندے گھر سے 20میٹر دور تھا کہ دہشت گردوں نے اس پر فائر جھونک دیا۔گذشتہ48گھنٹے کے دوران بی جے پی لیڈروں پر قاتلانہ حملوں کی یہ دوسری واردات ہے۔ اس سے قبل منگل کی شام میں ایک بی جے پی پنچ عارف احمد کو اخران قاضی گنڈ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا ۔ وہ ابھی تک اسپتال میں زیر علاج ہے۔احمد کو گردن میں گولی لگی اسے قاضی گنڈ کے ایک ایمرجنسی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *