Blackwood, Gabriel heroes as Windies seal famous victoryتصویر سوشل میڈیا

ساؤتھمپٹن: جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے جمائیکا رہائشی جارمین بلیک ووڈ کی شاندار ہاف سنچری اور روسٹن چیز کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 73اور وکٹ کیپر شین ڈوریچ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے68رنز سمیت دو ہاف سنچری پارٹنر شپ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلستان کو چار وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کے لیے کھیلی جارہی تین ٹسٹ میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ 200رنز ٹارگٹ کے تعاقب میں اگرچہ ویسٹ انڈیز کو شروع میں ہی تین بڑے جھٹکے لگنے کی وجہ سے انگلستان کی میچ میں واپسی ہوتی نظر آرہی تھی کیونکہ ابھی اسکور بورڈ پر 27کا ہی ہندسہ تھا تو اس کے تین چوٹی کے بلے باز کریگ برتھ ویٹ، شماڑ بروکس اور شائی ہوپ پویلین جا چکے تھے ۔

لیکن بلیک ووڈ نے چیز اور ڈوریچ کے ساتھ مل کر نہ صرف اننگز سنبھالی بلکہ اپنی95رنز کی شاندار اننگز سے جیت بھی یقینی بنا دی۔ بلیک ووڈ نے 154گیندوں کا سامنا کیا اور 12چوکوں کی مدد سے95رنز بنائے۔ جبکہ چیز نے 88گیندوں پر 37رنز بنائے اور صرف ایک چوکا لگایا۔

ڈوریچ نے 37گیندوںپر ایک چوکے کے ساتھ20رنز بنائے۔ کپتان جیسن ہولڈر 14رنز اور افتتاحی بلے باز کیمپ بیل 8رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلستان کی جانب سے جو فرا آرچر تین وکٹ لے کامیاب بولر رہے جبکہ کپتان اسٹوکس کے دو اور مارک ووڈ کو ایک وکٹ ملی۔

میچ میں 9وکٹ لینے والے (پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں5وکٹ) فاسٹ بولر شینن گیبریل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سریز کا دوسرا میچ 16جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *