بیجنگ: جنوب مغربی چین کی ایک کوئلہ کان میں دھماکہ ہوجانے سے کم از کم14افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں آئے روز ہونے والے ہلاکت خیز کان دھماکوں میں اس تازہ ترین دھماکہ میں دو افراد ابھی تک ملبہ کے نیچے دبے ہیں۔

یہ کان دھماکہ غیزو صوبہ میں واقع گوانگ لون مقام پر ہوا۔دھماکے کے بعد سات مزدوروں کوزندہ سلامت با ہر نکال لیا گیا۔

غیزو میں یہ حادثہ جنوب مغربی چین کے سیچوان صوبہ میں ایک کان میں سیلاب کا پانی داخل ہوجانے کے واقعہ کے چند روز بعد پیش آیا۔

سرکاری نریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ ہفتہ کو جس وقت گونگ شیان کاؤنٹی میں سیچوان کول انڈسڑی گروپ کی زیر ملکیت شنماشو کول مائن میں سیلاب آیا تو اس وقت اس میں347مزدور کام کر رہے تھے۔

چین میں گذشتہ دو ماہ کے اندر پانچ علیحدہ کان دھماکوں میں کم از کم37افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اکثر و بیشتر کان دھماکے ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث ہو تے ہیں۔

اس دھماکے سے پہلے آخری بم دھماکہ ہفتہ کے روز ہوا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک اور 13کان کن زمین کے اندر ہی پھنس گئے تھے ۔گذشتہ ماہ چین کے شانکسی صوبہ میں ایک دھماکہ میں کم از کم 15افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *