ہرات:سرکاری ذرائع کے مطابق ہرات شہر کے بارہویں سیکورٹی ڈسٹرکٹ میں ہفتہ کی شام میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک وین میں نصب بارودی مواد ہرات شہر کے 12ویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ میں پھٹ گیا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہرات کے طبی مراکز نے بتایا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے سات لاشیں ابھی تک لائی جا چکی ہیں ۔
علاوہ ازیں ز خمی حالت میں بھی 9افرد لائے گئے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
