Blast occurs in PD5 of Kabul cityتصویر سوشل میڈیا

کابل: آج بدھ کی صبح قومی دارالخلافہ کے پی ڈی5کے سیلو مرکزی علاقہ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 8افراد زخمی ہوئے۔کابل کے محکمہ سیکورٹی کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں کی بنیاد پر اس دھماکے میں کم از کم8افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ اور جائے وقوعہ پر سلامتی دستے پہنچ گئے اور انہوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ وزارت نقل و حمل کی اس گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں وزارت برائے امور دیہی باز آباد کاری کے ملازمین کو لے جایا جا رہا تھا۔

ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ میں اس علاقے کے قریب ہی تھا کہ ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ایک بس کے آگے ہوا ۔دھماکے کی ابھی تک نہ تو کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی سلامتی دستوں نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *