Blasts in Kabul Kill 7 Civilians: Ministryتصویر سوشل میڈیا

کابل: وزارت داخلہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کابل کے مغرب میں مسافروں کو لے جارہی دو منی وینوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے دو بم دھماکوں میں کم از کم7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق ایک دھماکہ کابل کے ڈسٹرکٹ13میں دشت بارچی علاقہ میں اور دوسرا کابل کے ڈسٹرکٹ 6میں مہتاب قلا میں ہوا دونوں دھماکے نصف گھنٹے کے فرق سے ہوئے۔دشت بارچی میں ہوئے دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

دریں اثنا دوسرے دھماکے میں، جو علی جناح اسپتال کے قریب ہوا، ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے، جس کا نام ناصر ہے، بتایا کہ ایک شخص کار میں سے اترا اور اسپتال کی جانب چلا پڑا۔ کار کے اندر دو زخمی تھے اور چار لاشیں تھیں۔

کابل کے ایک رہائشی امید خان نے کہا کہ وہ نسل کشی بند کر دیں ۔اگر وہ اسے روک نہیں سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔ کابل کے ہی ایک رہائشی سلیم نے کہا کہ لوگ ان دھماکوں سے تنگ آچکے ہیں ۔وہ کام پر اور ان کے بچے اسکول نہیں جا سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *