نئی دہلی: ملک گیر پیمانے پر طلبا کے احتجاج اور ہندوستان کے معروف اداروں میں سے ایک جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں حال ہی میں ہوئے واقعہ پراپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے کا کہا کہ ’جے این یو کے پروفیسر کے سر سے خون نکل رہا ہے، یہ ظلم ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے ساتھ گفتگو میں اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا کہ ’ واقعی میں طلبا جو احتجاج کر رہے ہیں اس کے پیچھے مسئلہ جو بھی ہو وہ زیادہ ، فیس ، ہائیر ایجوکیشن کے بڑھتے اخراجات جیسے مسائل ہیں۔ جے این یو سے لیکر ایف ٹی آئی ائی تک یہ عام ہے۔

ایف ٹی آئی ائی کے طلبا بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ، ایف ٹی آئی آئی ، ایمس اور آئی آئی ٹی نے ہایئر کوسٹ پرپوز کئے ہیں ،یہ ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریچا نے مزید کہا کہ ’ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ اس سے اسٹوڈ ینٹ کے لئے بجٹ کٹ چکا ہے، اسٹوڈ ینٹ فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

جے این یو میں جو واقعہ ہوا وہ باقی کے احتجاج کی طرح ہی ہے۔ ریچا چڈ ھانے آگے کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان میں ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ ہر کسی کو اچھی نوکری ملے، ان کے بچے اچھے اسکول میں پڑھیں۔

ہندوستان گرو برہما گرو وشنو والا ملک ہے ،ایسے ملک میں اس طرح کی حرکت ،وہ منظر جہاں کالج پروفیسر کے سر سے خون نکل رہا ہے ،یہ ہر کسی کے لئے تھوڑا تشدد جیسا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *