Blinken Holds ‘Frank’ Discussion With Russian FM on Prisoners, Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ دو ٹوک بات کر کے ان پر زور دیا ہے کہ وہ روس میں زیر حراست امریکیوں کی رہائی کے لیے پوتین حکومت امریکا کی پیشکش کو قبول کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری یوکرین کے علاقوں پر روسی قبضہ یا اس کا الحاق تسلیم نہیں کرے گی۔جمعرات کو روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات کے انعقاد کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ بھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو ا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی ہے۔بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کھل کر اور براہ راست بات چیت کی۔ میں نے کریملن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو ہماری پیشکش قبول کرے۔

بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے لاوروف کو خبردار کیا کہ دنیا یوکرین کی زمینوں پر روس کے الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ یوکرین جنگ کے دوران اپریل میں امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس میں روس نے سابق میرین ٹریور ریڈ کو روسی پائلٹ کونسٹنٹن یاروشینکو کے بدلے رہا کر دیا تھا جو امریکا میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تھے۔صدر جو بائیڈن پر10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنے والے گرینر کی رہائی کے لیے بڑھتے ہوئے دباو¿ کا سامنا ہے۔اولمپک چیمپیئن اور خواتین کے این بی اے چیمپیئن گرینر کو ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب حکام نے بھنگ کے تیل سے بھرے ای سگریٹ کا پیکٹ قبضے میں لیا تھا۔

وہیلن کو،جو آٹو پارٹس کمپنی میں سکیورٹی اہلکار اور سابق جہاز راں تھے، روس نے دسمبر 2018 میں حساس مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسے جون 2020 میں جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور اسے 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایک بیان میں وہیلن کے اہل خانہ نے بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ روس ان کی آزادی کے لیے رعایت کو قبول کرے گا۔ بلنکن نے مزید کہا کہ میں نے لاوروف کو بتایا کہ دنیا توقع کرتی ہے کہ روس اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاوروف نے بلنکن سے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اپنے تمام اہداف حاصل کر لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاوروف نے بلنکن کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ عالمی غذائی بحران کا سبب امریکی پابندیاں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *