واشنگٹن: وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ پانچ امریکیوں کو رہا کرنے والے ایک مسودہ معاہدے کے عوض ایران پر عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں برتے گا۔
بلنکن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 6 بلین ڈالر منجمد ایرانی فنڈز کے متوقع اجرا کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر کہا کہ کسی بھی صورت میں، کسی بھی حوالے سے، ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ذاتی اثاثے استعمال کیے جائیں گے اور انہیں بندشوں والے کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ یہ رقم صرف انسانی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکے۔
بلنکن نے کہا کہ امریکہ ان پانچ امریکیوں کے گھر والوں سے رابطہ کر رہا ہے جن کو جیل سے رہا کر کے خانہ نظر بند کیا گیا ہے اور ان کو نظربند کر دینا ان کی متوقع رہائی کی جانب پہلا قدم ہے۔ میرا یقین ہے کہ یہ ان کے ڈراو¿نے خواب کے خاتمے کا آغاز ہے اور وہ ڈراو¿نا خواب جس سے ان کے خاندان والے گذرے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ وہ ایران میں قید دیگر امریکیوں کے بارے میں نہیں جانتے۔