ولنگٹن: آن لائن اشیا کی ترسیل میں خالی پیکٹ نکلنا یا غلط یا ٹوٹی ہوئی اشیا کا نکلنا تو عام سی بات ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ میں آن لائن ڈلیوری کو لے کر ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کا ایک خاندان اس وقت حیران رہ گیا جب آن لائن نیلامی کے دوران گھر کے لیے خریدے گئے سوٹ کیس میں سے دو معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مردہ بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اس خاندان نے آن لائن نیلامی کے دوران گھر کے لیے کچھ اشیا خریدیں اور گزشتہ ہفتے اپنے گھر لے کرآئے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ان اشیا میں دو سوٹ کیس تھے تاہم اہل خانہ کو معلوم نہیں تھا کہ ان میں بچوں کی لاشیں بند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اموات برسوں پہلے ہوئی ہوں گی کیونکہ یہ سوٹ کیس تین چار سال سے سٹوریج میں پڑے ہوئے تھے۔ جاسوس انسپکٹر توفیلاو¿ فمنایا وائلوا نے کہا کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس کے پیچیدہ ہونے کا امکان ہے۔ آکلینڈ میں انسپکٹر نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا ہے جس میں یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ واقعہ کہاں، کیوں اور کیسے ہوا’۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا ہے۔
انسپکٹر نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ چیزیں خریدی ہیں ان کا ان لاشوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں بلاوجہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن کا سامان نیلام ہوا وہ بہت پہلے ملک چھوڑ چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان لاشوں کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔ انسپکٹر نے کہاتفتیشی ٹیم معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو پکڑا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے سامنے یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اس کام میں آپ کو کتنا ہی تجربہ کیوں نہ ہو، ایسے کیس کو سلجھانا آسان کام نہیں ہے۔
