قیف/تہران:یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی سمیت ہزاروں افراد نے مریکہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کے دوران ایران کے ذریعہ غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرین ایرلائنز کے مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والے یوکرینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے الوداع کہا۔

زیلنسکی نے قیف کے بوری اسپیل ہوائی اڈے پر ایک سادہ تقریب میں 11یوکرینی باشندوں کے، جن میں 9طیارہ عملہ اور دو مسافر تھے،یوکرینی پرچم پوش تابوتوں پر پھول چڑھائے اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و دل جوئی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔یہ تابوت کئی گھنٹے تک ہوائی اڈے ٹرمنل پر رکھے گئے تاکہ یوکرینی انٹرنیشنل ایر لائنز کا عاملہ اور عام یوکرینی باشندے ان کا آخری دیدارکر سکیں ۔

آج دوشنبہ کو ان کے آخری رسوم ادا کیے جائیںگے۔ اس سے قبل اتوار کو سیاہ لباس میں ملبوس یوکرینی رہنما ،وزیر اعظم اولیکسی ہونشاروق ور اعلیٰ عہدیداران مار گرائے جانے والے طیارے کے عملہ ور مسافروں کے باقیات لانے والے طیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹرمنل کے باہر کھڑے تھے۔

یوکرین انٹرنیشنل ایر لائنز کا عملہ جن میںسے بیشتر کی آنکھیں نم تھیں،قریب ہی پھول لیے کھڑا تھا۔ایر لائنز کے عملہ اور ہلاک شدگان کے لواحقین نے تابوتوں کو گارڈآف آنر پیش کرنے کے لیے دو قطاروں میں کھڑے ہو کر ایک راہداری بنائی جس میں سے یہ یوکرین کے پیلے نیلے پرچم میں لپٹے تابوت گذارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *