بٹالہ (گورداسپور) : یہاں شو سینا کے ایک لیڈر کے چھوٹے بھائی کے قتل سے شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ واردات صبح تڑکے چار بجے ہوئی۔

جس میں نامعلوم خنجر برداروں نے اس شو سینا لیڈر کو خنجر گھونپ کر قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت بال ٹھاکرے والی شو سینا کے صوبائی نائب صدر رمکیش نیر کے چھوٹے بھائی مکیش نیر عرف کالا کے طور پر کی گئی ہے۔

قتل کی خبر پھیلتے ہی شہر میں بھی تناؤ پھیل گیا۔ شو سینکوں اور شو سینا کے حامیوں نے احتجاج میں مظاہرے شروع کر دیے اور دکانیں بند کرائیں۔ شہر میں سخت حفاظتی بندوبست کر دیا گیا ہے اور پولس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستے بھی تعینات کر دیے گئے۔

قتل کی یہ واردات بھنڈاری محلہ میں ہوئی ۔معلومات کے مطابق نامعلوم حملہ آوربھنڈاری محلہ میں علی الصباح مکیش کو چھرے کے کئی وار کر کے فرار ہو گئے۔مکیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی بٹالہ کے سینیر پولس سپرنٹنڈنٹ اپیندر جیت سنگھ گھمن پولس کی بھاری جمیعت لے کر جائے واردات پہنچے۔

واردات کی خبر پھیلتے ہی شو سینکوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔اور بٹالہ کے زیادہ تر بازار بند رہے۔ شو سینا نے قتل کے خلاف بند کی کال دی جس کے بعد شہر کے زیادہ تر بازار بند رہے۔

مکیش سبزی منڈی میں آڑھتی تھا اور صبح چار بجے منڈی چلا گیا لیکن پانچ بجے اس کے ملازم کا گھر پر فون آیا کہ مکیش ابھی تک منڈی نہیں پہنچا ۔

جس کے بعد اس کی ڈھونڈ مچی تو صبح 6بجے گھر سے50میٹر کی دوری پر خون میں لت پت اس کی لاش لائی گئی۔مکیش کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے نقد تھے جو قاتل انہیں قتل کر کے لے اڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *