Bombay High Court grants bail to Rhea Chakrabortyتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد پیدا ہونے والے ڈرگ کنکشن معاملہ میں کئی دنوں سے جیل میں قید اداکارہ ریا چکرورتی کو بڑی راحت ملی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے ریا کی درخواست ضمانت مشروط طور پر منظور کرلی ہے۔ وہیں ریا کے بھائی شووک کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔بالی ووڈ ادکارہ ریا چکرورتی کو ایک لاکھ کے نجی مچلکہ پر ضمانت دی گئی ہے اور انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کروانا ہوگا۔

علاوہ ازیں ریا کو ممبئی سے باہر جانے کے لئے منظوری لینی ہوگی۔ جب بھی ریا کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا انہیں حاضر ہونا ہوگا۔خیال رہے کہ ریاچکرورتی کو 8 ستمبر کو این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات کی خریداری کی تھی۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریا اور اس کے بھائی کی متعدد منشیات فروشوں کے ساتھ بات چیت ہوتی تھی اور ان کی مبینہ چیٹ کی تفصیلات بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

غور طلب ہو کہ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے 11 ستمبر کو پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد ان تمام ملزمان نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 29 ستمبر کو بامبے ہائی کورٹ نے سبھی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *