لندن: لندن میٹرو پولس کے مطابق ہفتہ کے روز لندن برج کے قریب دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونے والے دونوں یونیورسٹی آف کیمبرج کے تھے۔
ان دونون کی شناخت 23سالہ سسیکا جونز اور 25سالہ جیک میریٹ دونوں لرننگ ٹوگیدر(ساتھ ساتھ پڑھیں) کے عنوان سے ایک پروگرام کے میں جو فش مونگرز ہال میں منعقد ہوا تھا شرکت کر نے گئے تھے۔
ان میں جیک میریٹ لرننگ ٹوگیدر کا کو آرڈی نیٹر اور جونز اس گروپ والنٹئیر تھی ۔اس لرننگ ٹوگیدر اسکیم میں جرائم پیشہ اور اعلیٰ تعلیم پانے والے مساوی شراکت میں ایک دوسرے کے ساتھ پڑھتے ہیں۔
سسیکا نانصافی کے شکار لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی تھی اور اس ضمن میں بہت پر جوش تھی۔
جونز کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ بڑی خوش مزاج، رحم دل، مہربان ،ہنسنے ہنسانے والی پر مزاح لڑکی تھی۔
دہشت گردجس کی شناخت 28سالہ محمد عثمان کے طور پر کی گئی ایک خود کش جیکٹ پہنے تھا اور 2010میں لندن اساک ایکس چنج بم دھماکہ سازش میں سزائے قید بھگت رہا تھا۔وہ گذشتہ سال ہی جیل سے رہا ہوا تھا ۔اس واردات کے بعد پورے لندن میں ہائی الرٹ ہے۔