Brent crude oil nears $140, may soon breach 2008 levelsتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس)ان خبروں کے پیش نظر کہ امریکہ روس سے تیل درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے عالمی منڈی میں اتوار کے روز خام تیل کی فی بیرل قیمت 140 ڈالر کو چھو گئی۔ اس طرح یہ اگست 2008ءمیں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح 147.5 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے نزدیک قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات میں ایرانی جوہری بات چیت کے اختتام میں تاخیر اور عالمی منڈیوں میں ایرانی خام تیل کی واپسی میں دیر ہونا ہے۔ یہ منڈیاں روسی خام تیل کی ترسیل رک جانے کے سبب پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

روس نے اتوار کے روز امریکا سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کے حوالے سے ماسکو کو درپیش پابندیوں سے ایران کے ساتھ روس کی تجارت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔دی گارجین میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تیل قیمتیں اقتصادی دباو¿ کے باعث اب تک کی سب سے زیادہ ہوجائیںگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *