واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق برطانیہ کی حکومت کرسمس کے بعد دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس، اومکرون کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ ٹائمز کے مطابق، قوانین کے مسودے پر کام کیا جا رہا ہے، جس میں کام کے اوقات کے علاوہ ان ڈور میٹنگز پر پابندی اور پب اور ریستوراں کو آؤٹ ڈور سروس تک محدود کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو پلان سی کے تحت کئی آپشنز پیش کیے گئے ہیں جن میں ‘ہلکی پابندیوں سے لے کر لاک ڈاؤن تک’ شامل ہیں۔کرسمس کے بعد 27دسمبر سے نائٹ کلب بند کر دیے جائیں گے۔ اور کرسمس کے بعد جب دکانیں اور دفاتر کھلیں گے تو سماجی دوری ختیار کرنا دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔