Britain to proscribe Iran’s Revolutionary Guard as terror groupتصویر سوشل میڈیا

لندن:ٹیلی گراف نے پیر کو ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ برطانیہ ایران کے پاسداران انقلاب کو ، جس نے حکومت مخالف مظاہروں پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کوگرفتار کیا ہے،دہشت گرد گروہ قرار دینے کابا قاعدہ اعلان کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا، جس کا چند ہفتوں میں اعلان کیا جائے گا، برطانیہ کے وزیر سلامتی ٹام ٹگینڈہاٹ اور زیر داخلہ سویلا بریورمین نے اس کی حمایت کی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ اس گروپ سے تعلق رکھنا، اس کی میٹنگوں میں شرکت کرنا اور اس کا لوگو لگانا ایک مجرمانہ کارروائی قرار دیا جائے گا ۔برطانیہ کی وزارت داخلہ نے ٹیلی گراف کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

واضح ہوکہ ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب نے گذشتہ ہفتے حکومت مخالف احتجاج میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے 22 سالہ مہسا امینی کی ، جسے خواتین کے لیے ایران کے سخت اسلامی لباس کوڈ کے تحت نامناسب لباس پہننے اور والدین کے ہمراہ بے حجاب گھومنے پر گرفتار کیا گیا تھا، پولس کی حراست میں موت ہو جانے پرملک کو ہلا دینے والے مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *