لندن: یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے نہ رکھنے کے معاملہ پر 2016 سے تعطل رہنے کے بعد آج جمعرات کو برطانیہ میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں ان انتخابات کو نہایت اہم انتخابات سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔انگلستان، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں 4000سے زائد پولنگ بوتھوں پر صبح سات بجے سے رات 10بجے تک ووٹ ڈالے جارتے رہیں گے۔

ایک پن چکی، کئی مئے خانوں، ایک ہئیر سیلون اور ایک چپ شاپ کو بھی پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے۔نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت ، بارش اور برفباری کے باعث ووٹروں کی تعداد میں بھاری کمی واقع ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کئی برسوں بعد ماہ دسمبر میں یو کے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ پانچ سال کے دوران یہ تیسری بار عام انتخابات کرائے جا رہے ہیں اور اس دوران تین وزراءاعظم بنے۔

2017میں ہوئے انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات2022میں ہی ہونا تھے ۔650نشستوں والی پارلیمنٹ میں حکومت سازی کے لیے کسی بھی پارٹی کو326سیٹیں جیتنا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *