British foreign minister discusses Iran with Saudi crown princeتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یوایس)سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں استحکام اور سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات کیے ہیں۔ محمد بن سلمان نے ملک کے شمال مغربی شہر نیوم میں راب سے ملاقات کی۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال، علاقے میں استحکام اور سیکیورٹی کے لیے صرف کردہ کوششوں پر بات چیت کرنے والے سربراہان نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات کو مختلف شعبہ جات میں مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں سعود ی وزیر خارجہ فیصل بن فرہاد بھی موجود تھے۔بریگزٹ کے بعد خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے خواہاں برطانیہ نے ماہ فروری میں ایڈورڈ لسٹر کو خلیجی ممالک کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا تھا۔برطانوی خارجہ دفتر سے جاری بیان مٰں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات اور ماحولیاتی تبدیلی کے علاوہ ایران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

خارجہ دفتر کے بیان میں راب کے حوالے سے کہا گیا کہ یو کے مشترکہ سلامتی چیلنجوں بشمول ایران سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے باہمی قول قرار کا اعادہ کرتا ہے۔بیان مٰں مزید کہا گیا کہ راب نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ہمارا گہرا دوست اور دیرینہ ساتھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *