BSF Foils Pakistan's Drone Conspiracy In Amritsar's Kassowalتصویر سوشل میڈیا

گورداسپور: پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ڈرون بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور بی ایس ایف کے فوجی جوان بھی پوری تندہی سے ڈرون کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع گورداسپور میں کسووال پوسٹ کے قریب بی ایس ایف کی 113 بٹالین کے جوانوں نے فائرنگ کی۔ اس دوران گرا ہوا ڈرون ملا ہے جس کے ساتھ ہی ہیروئن کا ایک پیکٹ بھی ملا ہے۔

ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے رات بھر پاکستانی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اب جب جوان تلاشی لے رہے تھے تو انہیں کسووال پوسٹ کے علاقے میں ٹوٹے ہوئے ڈرون کے ٹکڑے ا ور ہیروئن ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون اور ہیروئن کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *