BSF guns down two terrorists along Pakistan border in Punjabتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو علی الصباح پنجاب میں ہند پاکستان بین الاقوامی سرحد ی علاقہ میں دو دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میںڈھائی بجے بی ایس ایف جوانوں نے دو دہشت گردوں کو ،جو اسلحہ سے لیس تھے مشتبہ حالت میں سرحد پر اٹاری کے نزدیک مشتبہ حالت میں گھومتے دیکھا جو ہندوستانی علاقہ میں در اندازی کی تاک میں تھے۔

بی ایس جوانوں نے مزید دہشت گردوںکی تلاش شروع کر دی لیکن علاقہ چونکہ زبردست دھند کی لپیٹ میں آگیا تھا اس لیے بی اسی ایف نے تلاش کارروائی فی الحال روک دی۔سرچ آپریش کے بعد ہی مزید تفصیل معلوم ہو سکے گی۔

دریں اثنا پولس ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق جمعرات کو ہی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایک پولس عہدیدار کے مطابق اس زخمی دہشت گرد کو فوری طور پر بغرض علاج سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولس عہدیدار نے مزید بتایا اس زخمی دہشت گرد کی شناخت ظہیر عباس لون ساکنپلوامہ ضلع کے طور پر کی گئی ہے۔اس کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

اس عہدیدار کے مطابق کہ بابا گنڈ خلیل علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سلامتی دستوں نے دہشت گردوں کی تلاش میں علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جو مسلح تصادم میں بدل گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *