نئی دہلی: (اے یوایس)بارڈرسیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔بعد ازاں اس جوان نے بھی خود کو گولی مارکر ہلاک کر لیا ۔اجتماعی قتل اور مبینہ قاتل کی خود کشی کا یہ واقعہ پنجاب کے امرتسرکے فوجی ہیڈکوارٹر میں پیش آیا، جس جوان نے گولیاں چلائی وہ بھی اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک جوان کو اسپتال میں بھرتی کیاگیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پاتے ہی بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچے اور اس کی تفتیش کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ستپاایس کے نے اپنے ساتھی144بٹالین کے ساتھیوںپر گولیاں برسائی، یہ واقعہ اٹاری بارڈر سے صرف 20کلو میٹر پر واقعہ پیش آیا۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ جوان نے یہ حرکت کیوں کی۔ابتدائی رپور ٹ میں پتہ چلا ہے کہ کسی بات پر ان جوانوں اورسٹاپا کے درمیان ان بن ہوئی اس کے بعد اس نے اپنا سروس ریوالور نکالا اور چارجوانوں کو ہلاک کردیا، بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ جوان کو اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں کچھ اعتراضات تھے، اس نے کمانڈر ستیش مشرا کی گاڑی پر بھی گولیاں چلائی۔