BSF unfurls 131-foot-high Tricolour, tallest along India-Pak borderتصویر سوشل میڈیا

جموں: ہندوستان کی سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف )نے گذشتہ دنوں اس وقت جب ملک اپنا 72 واں یوم جمہوریہ منا رہا تھا جموں خطہ میںہند پاک سرحد پر 131 فٹ اونچا تنگا لہرا کر ملک کے جھنڈے کو عزت بخشی۔بی ایس ایف کے آئی جی این ایس جموال نے پرچم لہرایا۔

انہوں نے آر ایس پورہ کے ایکٹورا پوسٹ پر 131 فٹ لمبا ترنگا لہرا کر یوم جمہوریہ کے موقع پر وطن عزیز کو مبارکباد پیش کی۔ یہ جھنڈا صوبہ جموں میں سب سے اونچا ہے۔آئی جی نے سرحد پر ترنگا لہرانے سے قبل بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں بھی پرچم لہرایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام جموں کے محکمہ انتظامیہ ، جموں اور لوپین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق سیاح بھی سوچیت گڑھ بارڈر پر سیاح بھی جاتے ہیں اور اب یہ ایک طرح کا لینڈ مارک ہو گیا ہے۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس پروگرام میں ریجنل آؤٹ ریچ بیورو ، جے کے ٹورزم ، آرٹسٹ اور سکول کے بچے شامل تھے۔ اس موقع پر آر ایس پورہ کے ایس ڈی ایم نے لینڈ ڈیڈ کے کاغذات بی ایس ایف کے حوالے کیے اور کہا کہ اراضی سے متعلق دیگر کارروائی ایک ماہ میں مکمل کردی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *