نئی دہلی:سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 8 اپریل تک چلے گا جس کے پہلے نصف حصے کے بعد تقریباً ایک ماہ کی تعطیل ہوگی مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا اور صدر جمہوریہ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 11 فروری تک شروع ہوگا جب کہ بجٹ سیشن کا دوسرا اجلاس 14 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا اور لوک سبھا مختلف اوقات میں بیٹھیں گے جو لوگ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے انہیں اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ RT-PCR رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی پہلا سیشن ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ختم ہو جائے گا جبکہ بجٹ سیشن کا دوسرا حصہ نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہو رہا ہے۔