Burkina Faso's makeshift gold mine blast kills 60تصویر سوشل میڈیا

اواگا ڈوگو: مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے ایک گاؤں میں عارضی سونے کی کان کے قریب ایک دھماکے میں کم از کم 60افراد ہلاک زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ سنے کی کان کےقریب ایک بازار میں اسوقت ہوا جب وہں ذخیرہ کیے گئے ڈائنامائٹ میں آگ لگ گئی۔

ایک عدالتی ذرائع نے تایا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ بڑا دلخرش منظر پیش کر رہا تھا جا بجا انسانی گوشت کے لوتھڑے اور خون میں لت پت لاشیں پڑی نظر آرہی تھیں۔ دھماکے سے جہاں ایک جانب اتنے بڑے پیمانے پر جانی اتلاف ہوا وہیں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے اور کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مکانات منہدم ہو گئے۔درجنوں زخمیوں کو وہاں سے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح ہو کہ برکینافاسو میں بین الاقوامی کمپنیوں کی سونے کی کانیں ہیں اور وہیں چھوٹے پیمانے پر بھی کئی ایسی کانیں بھی ہیں جو قانون اور قوعاد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار کر رہی ہیں اور کوئی ان کی گرفت نہیں کرتا ۔ یہ علاقہ بھی جہاں دھماکہ ہوا ہے سونے کی کانوں کے لیے مشہور ہے اور یہاں ملک کے مختلف حصوں یہاں تک کہ بیرون ملک سے بھی کان کن جمع ہوتے ہیں جن میں سے کئی لاپتہ ہیں۔

علاوہ ازیں یہ علاقہ تجارتی نقطہ نظر سے بھی بہت ذرخیز ہے اور مختلف تاجر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے بھی جمع ہوتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ برکینا فاسو کی ان کانوں میں اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *