قاہرہ: مصر کے وسطی صوبے سوہاگ میں ایک بڑی اور ایک منی بس کے مابین زبردست ٹکر کے سبب کم از کم 7 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک بس جو کینا شہر سے قاہرہ کی طرف جارہی تھی ، ووسری جانب سے آرہی بس سے، جو میسرہ متروہ سے البلابیش گاؤں جا رہی تھی، ٹکراگئی ، جس میں ان لوگوں کی موت ہوگئی۔
حکام نے حادثہ کی جانچ کے احکام جاری کردئے ہیں اور بچا مہم چلائی جارہی ہے۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مصر میں ٹرانسپورٹ نظام بے حد خراب ہے، جس کی وجہ سے یہاں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
گزشتہ برس مصر میں سڑک حادثہ میں تقریبا 3500 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اب سے ٹھیک ایک سال قبل دسمبر 2019میں مصر کے سوئز علاقہ میں سیاحوں کو لے جارہی دو بسیں ایک کھڑے ٹرک میں گھس گئی تھیںجس میں کم از کم تین ہندوستانی سیح ہلاک اور13دیگر زخمی ہو گئے تھے۔