Bus crash in Senegal kills at least 40تصویر سوشل میڈیا

ڈاکار، سینیگال: مغربی افریقی ملک سینیگال میں اتوار کی صبح دو بسوں کے درمیان بھیانک ٹکر ہو گئی جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور تقریباً 80 زخمی ہو گئے۔ ملک کے پبلک پراسیکیوٹر شیخ دیانغ نے کہا کہ یہ حادثہ، ملک کے وسطی کیفرین علاقے میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ دوسری سے ٹکرا گئی تھی۔

سینیگال کے صدر میکی سال نے ٹوئٹر پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ دو بسوں میں سے ایک کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔ پیش آنے والے المناک حادثے سے میں شدید غمگین ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد وزارتوں پر مشتمل ایک کونسل سڑک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی نقل و حمل کے تحفظ کا بھی جائزہ لے گی۔ اتوار کے روز سینیگال کی نیوز سائٹوں پر پوسٹ کی گئی حادثے کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ دو بڑی سفید بسیں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئیں، جس کا ملبہ دور ور تک بکھرا ہوا تھا۔ راستہ بلاک ہوجانے کے باعث گاڑیوں کی ایک طویل وقطار وہاں سے گزرنے کا انتظار کر رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *