Bus Overturns In Iran, 2 Reporters Killed, 21 Injuredتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق شمال مغربی ایران میں ایک بس پلٹ جانے سے میڈیا کے دو نمائندے ہلاک اور21دیگر زخمی ہو گئے۔

ایرنا کے مطابق یہ بس ایرانی صحافیوں کو تہران سے لے کر مغربی آذار بائیجان صوبے میں ارمیہ جھیلپر چل رہے ایک پراجکٹ کا معائنہ کرانے لے جائے جا رہے تھے کہ یہ بس صوبے کے نقادیہہ علاقہ میں پلٹ گئی۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ گاڑی کس وجہ سے پلٹ گئی۔

ایرنا نے صوبائی ایمرجنسی خدمات کے سربراہ باقر بہرامی کے حوالے سے کہا کہ ہلاک ہونے والے صحافیوں کی شناخت مہشاد کریمی اور ریحانہ یاسینی کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں ایران میں آئی ایس این اے اور آئی آر این اے نیوز ایجنسیوں کے نامہ نگار تھے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی نامہ نگاروں کو نقادیہہ کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان دونوں صحافیوں کی ہلاکتوں نے سوشل میڈیا پر غم اور تنقید کی لہر دوڑادی۔کچھ نے پوچھا ہے کہ ان سب کو ایک کار میں کیوں بھیجا گیا تھا۔واضح ہو کہ ایران میں ہر سال سڑک حادثات میں 17ہزار اموات ہو جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *