Bus overturns in Purnagiri Dham Mela, 5 dead, 7 injuredتصویر سوشل میڈیا

اتراکھنڈ(اے یوایس )چمپاوت کے مشہور پورنگیری دھام میلہ علاقے میں نوراتری کے دوسرے دن سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ میلہ کے علاقے میں ہی قائم بس ا سٹیشن پر میلے میں سواروں کو لے جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر زائرین کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 3 زائرین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ساتھ ہی علاج کے دوران 2 یاتریوں کی موت ہو گئی۔حادثے میں 7 مسافر شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو ٹنک پور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا ہے۔ دو زخمی مسافروں کو یہاں سے ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے میں دو بچے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے اتر پردیش کے بہرائچ اور بدایوں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ آج صبح کا بتایا جا رہا ہے۔عینی شاہد رام سوروپ کے مطابق وہ لوگ بس کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک بس نے کنٹرول کھو دیا اور انہیں کچل دیا۔ اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی حادثے کا شکار ہونے والے یاتریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *