Bush mistakenly calls Iraq invasion 'brutal, unjustified'تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو اس وقت زبردست خفت اٹھانا پڑی جب انہوں نے عجلت میں عراق پر حملہ کو سفاکانہ، غیر منصفانہ و بلا جواز بتایا ۔لیکن وہ جلد ہی سنبھل گئے اور انہوں نے فوری طور پر اپنی تصحیح کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس قدر جوش میں تھے کہ جلد بازی میں یوکرین کے بجائے عراق ان کے منھ سے نکل گیا۔ بش کی یہ زبانی پھسلن اس وقت ہوئی جب وہ بدھ کے روز ڈلاس میں ایک پروگرام میں تقریر کے دوران روس کے سیاسی نظام کو ہدف تنقید بنائے ہوئے تھے۔

بش نے کہا کہ قدغنی توازن اقتدار کا نہ ہونے کا یہ نتیجہ بر آمد ہوا کہ ایک شخص نے عراق پر قطعاً غیر منصفانہ اور سفاکانہ حملہ کر دیا لیکن انہوں نے فوراً ہی خود کو درست کیا اور سرہلاتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب یوکرین ۔ انہوں نے از راہ مذاق اپنی اس زبانی پھسلن کو اپنی عمر کا تقاضہ بتایا کیونکہ ان کا عراق کے حوالے سے جملہ سن کر سامعین بے ساختہ ہنس پڑے اور محفل قہقہہ زار ہو گئی تھی۔

واضح ہو کہ 2003میں امریکہ نے بش کے دور صدارت میں ہی عراق پر حملہ کیا تھا اور ایک طویل مدت تک چلی اس جنگ میں لاکھوں لوگ مارے گئے تھے۔ بش کا جملہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ڈلاس نیوز کے رپورٹر نے جیسے ہی بش کے جملے کے ساتھ ٹوئیٹ کیا صرف ٹوئیٹر پر ہی30لاکھ سے زیادہ ویوز آگئے۔سابق صدر نے فروری میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روسی صدر ولادمیر پوتین کی مذمت کی جبکہ دوسری طرف یورینی صدر وولادمیر زیلنسکی کا موازنہ برطانیہ کے جنگ کے دور کے رہنما ونسٹن چرچل سے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *