اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف حکومت کی چیف ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کو بیرون ملک پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے حذاف کیا جائے گا۔

مریم نے اپنانام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے گذشتہ ماہ دو بار لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کی پہلی درخواست پر9دسمبر کوہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ سات روز کے اندر اس معاملہ کو فیصل کر دے۔

لیکن جب حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کو سنی ان سنی کر دیا تو مریم نے 21دسمبر کو ایک اور درخواست لگائی کہ ان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے تاکہ وہ اپنے علیل والد کو دیکھنے کے لیے بیرون ملک جا سکیں۔

جس پر عدالت نے عمران حکومت کو پھر ہدایت کی کہ وہ مریم ناز کوایکزٹ کنٹرول لسٹ سے ان کا نام حذف کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلہ سے آگاہ کردے۔

مریم کی درخواست پر سماعت26دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے مریم سے کہا کہ وہ اس معاملہ پر وفاقی حکومت کے فیصلہ کا انتظار کرے۔

اور وفاقی حکومت نے کابینہ کے اس فیصلہ کا اعلان کر دیا کہ مریم نواز کو بیرون ملک پرواز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *