California shooting: 6 dead, 9 injured in shooting incident in Sacramentoتصویر سوشل میڈیا

سکرامنٹو:امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولس اس بندوق بردار کو تلاش کر رہی ہے جس نے ریاستی دارالخلافہ سکرامنٹو میں اتوار کی صبح ایک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں 15افراد کو گولی لگی تھی جن میں سے 6نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ 9کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ہلاک شدگان و زخمیوں کی ابھی تک شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔پولس فائرنگ کی شہادت کے لیے عوام سے مدد کی استدعا کر رہی ہے۔سکرامنٹو پولیس چیف کیتھی لیسٹر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ رات تقریباً 2 بجے پولیس علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ اسے فائرنگ کی آواز سنائی دی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ گولڈن ون سینٹر کی، جہاں سکرامنٹو کے بادشاہ باسکٹ بال کھیلا کرتے تھے، جانب لے جانے والے راستے 10اسٹریٹ اورkاسٹریٹ پہنچی تو دیکھا کہ سڑک پر بھیڑ لگی ہے اور 6 افراد بے حس و حرکت زمین پر پڑے ہیں ۔ 2022 کے دوران امریکہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں یہ وارداتاب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز واردات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *