California wildfires: Over 14,000 acres land destroyed, 6000 people displacedتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: کیلیفورنیا میں یوسمیٹ نیشنل پارک کے قریب جنگل میں لگی آگ نے ہفتے کے روز خوفناک شکل اختیار کر لی، جس کی وجہ ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑکر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دینا پڑا۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں اس سال لگنے والی یہ بدترین آگ ہے۔ اس کی وجہ سے 2,000 سے زیادہ گھروں اور صنعتوں کی بجلی منقطع کرنا پڑی۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے مطابق ماریپوسا کاو¿نٹی میں مڈپائنز قصبے کے قریب نیشنل پارک کے جنوب مغربی علاقے میں لگی جمعہ کی دوپہر کو آگ لگی اور ہفتے تک یہ تقریبا 48 رقبے تک پھیل چکی ہے۔ سیرا نیشنل فاریسٹ کے ترجمان ڈینیئل پیٹرسن نے کہا کہ کم آبادی والے دیہی علاقے میں رہ رہے 6000 سے زیادہ لوگوں کو ہفتے کے روز اپنے گھر وں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دینا پڑا۔

گورنر گووِن نیوسم نے جنگل کی آگ کی وجہ سے ہفتے کے روز ماری پوسا کاؤنٹی کے لئے ایمر جنسی کا اعلان کردیا۔پیٹرسن نے کہا کہ 400 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہیلی کاپٹر، دیگر ہوائی جہاز اور بلڈوزر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہفتہ کی صبح تک، آگ نے 10 رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو تباہ کر دیا، پانچ دیگر کو نقصان پہنچا، 2,000 سے زیادہ عمارتوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ور14000اکیڑ سے زائد زمین تباہ ہو گئی۔ واضح ہو کہ موسمیاتی تغیرات نے حالیہ برسوں میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *