Canada imposes new sanctions against Iranian regimeتصویر سوشل میڈیا

ٹورنٹو:(اے یوایس ) کناڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔یہ کناڈا کی طرف سے ایران میں انسانی حقوق کی مبیّنہ خلاف ورزیوں پرعائد کی جانے والی پابندیوں کاچوتھا پیکج ہے۔ کناڈا کی وزارت خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین پابندیوں میں چارافراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں ایران کے سینیر حکام اور قانون نافذ کرنے والی فورسز شامل ہیں۔

کناڈا نے ان پرنہتے مظاہرین کو دبانے اور ان کی گرفتاری میں حصہ لینے کا الزام عائدکیا تھا۔ کناڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی عوام بشمول خواتین اورنوجوان اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انھوں نے طویل عرصے تک ایک ایسی حکومت کو برداشت کیا ہے جس نے جبرواستبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کی انسانیت کودبایا اوران کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔جولی نے واضح کیا کہ کناڈا ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ وہ جرآت مندانہ انداز میں بہتر مستقبل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کناڈا انسانی حقوق کی مبیّنہ خلاف ورزیوں پرایران پرحال ہی میں متعدد پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ان میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہساامینی کی ہلاکت کے ردعمل میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔ مہسا امینی ستمبر کے وسط میں ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ان کی پ±راسرارموت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی حکام اس احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے کریک ڈاو¿ن کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *