Cannot pay Rs 4 lakh compensation to Covid victimsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے کورونا میں مبتلا ہو کر انتقال کرجانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ مالی بندشوں اور دیگر عوامل کے باعث کوویڈ19-سے مرنے والوں کے پسماندگان کو معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے خاندانوں کو 4 لاکھ کا معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ہرجانے کا معاوضہ صرف قدرتی آفات جیسے زلزلے ، سیلاب وغیرہ کے لئے لاگو ہوتا ہے۔

کسی بیماری پر دینا اور کسی دوسری بیماری سے انکار کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔حکومت نے یہ حلف نامہ کویوڈ19-میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی جانب سے 4لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کے لیے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی درخواستوں کے جواب میں داخل کیا ۔

مرکز نے عدالت عظمیٰ کے یہ بھی گوش گذار کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کوویڈ19-وبا سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر رقم خرچ کر چکی ہیں اور بے دریغ خرچ کر رہی ہیں اور یہ کہ ان حکومتوں کے اوپر زبردست مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *