Can't revive ties with India at cost of Kashmiris' blood: PMتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس)پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک یہ ہمسایہ ملک کشمیر کے متنازعہ خطے کی نیم خود مختار علاقے کی حیثیت بحال نہیں کرتا۔”وزیر اعظم آپ کے ساتھ فون پر“ کے نام سے اتوار کی شام ایک لائیو ٹیلی ویڑن پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر اس مرحلے پر ہم ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لے آتے ہیں تو یہ کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ ہو گا۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اگست 2019 میں اس وقت اور بھی خراب ہو گئے تھے، جب ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اسے بھارت کا اٹوٹ حصہ قرار دے دیا تھا۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم نے اس لائیو شو میں تسلیم کیا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے سے پاکستان کی معیشت کو بے حد فائدہ ہو سکتا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے معنی کشمیریوں کی پوری جدوجہد اور لگ بھگ ایک لاکھ جانوں کی قربانی کو نظر انداز کرنے کے برابر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون کو نظر انداز کر کے تجارتی تعلقات بہتر کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ ”ایسا قطعاً نہیں ہو سکتا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ہندوستان کشمیر کے بارے میں اپنے حالیہ اقدامات سے پیچھے ہٹتا ہے، تو ہی پاکستان تنازعہ کشمیر پر مذاکرات دوبارہ شروع کر سکتا ہے اور اسے حل کرنے کے لائحہ عمل پر رضامندی کے لئے بات چیت کر سکتا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی طویل عرصے سے موجود اس قرارداد کی خلاف ورزی ہیں جس میں اس علاقے کو متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔

نئی دہلی، اسلام آباد کے اعتراض کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کہتے ہوئے مسترد کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے اقدامات بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے اور وہاں اقتصادی ترقی لانے کے لئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے تین روزہ دورے کے موقع پر جنوبی ایشیا کے ان دونوں حریف ملکوں پر زور دیا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے کشمیر کے تنازعے کا حل تلاش کریں اور اس کی حیثیت تبدیل کرنا بند کر دیں۔بوزکر نے، جو ایک سابق ترک سفارت کار اور سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے میں بھارت اور پاکستان پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس تنازعے کا پر امن حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔”

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان اریندم باگچی نے بوزکر کے بیان کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے۔اریندم باگچی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ایک مقرر کردہ صدر گمراہ کن اور متعصبانہ بیان دیتا ہے، تو وہ اپنے منصب کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا رویہ واقعتاً افسوس ناک ہے اور ان کے عالمی منصب کی وقعت کم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *