car accident in Kuwaitتصویر سوشل میڈیا

کویت سٹی ،(اے یو ایس)سعودی عرب میں حفر الباطن گورنری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل سعودی خاندان کو کویت کے السالمی روڈ پر ایک حادثہ پیش آگیا۔ ان کی کار کو پیش آئے خوفناک حادثہ میں خاندان کے سربراہ موقع پر ہی چل بسے۔ایمبولینس ٹیموں نے لواحقین کے 6 افراد کو کویت کے الجھراءہسپتال منتقل کردیا۔

خاندان کے بچوں کی ماں ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ خاندان کے 4 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہ ایک زخمی کو کو حالت بہتر ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کویتی فائر فورس کے شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیا نے بتایا ہے کہ سینٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ السالمی روڈ پر ایک گاڑی الٹ گئی ہے۔ سنٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے شگایا فائر سٹیشن کو البلاغ کے مقام پر جانے کی ہدایت کردی۔ وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ یہ ایک کار کے رول اوور کا حادثہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *