Car diver involved in hit-and-run killing of traffic policeman in Al Ahsa arresteتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) گذشتہ جمعہ کے روز سعودی عرب میں ایک پولیس اہلکار اس وقت گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا جب وہ ایک خاتون اور اس کے بچے کو مصروف شاہراہ پار کرانے کے بعد واپس اپنی ڈیوٹی کی جگہ پر آ رہا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس پر شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ تاہم گاڑی سے ٹکرمارنے والا شخص وہاں سے چلا گیا تھا جسےگرفتار کرلیا گیا ہے۔فوت ہونے والے پولیس اہلکار فہد الکلیب کے بھائی فہد الکلیب نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی سروسز نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔اس سے تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کے خلاف دائر درخواست واپس لینے پرغور نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے “اخبار 24” ویب سائٹ پر کہا کہ الاحسا میں شاہ عبداللہ ماحولیاتی پارک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں سکیورٹی اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا راستہ اختیار کریں گے اور یہ کہ کیس کو معاف کرنے کا طریقہ کار قبل از وقت ہے۔توفیق الکلیب کا کہنا تھا کہ فہد ڈیوٹی پرمامور تھا جب اسے ایک خاتون اور بچے کو سڑک پار کرانا پڑی۔ وہ انہیں سڑک پار کرانے کے بعد واپس اپنی پولیس وین کی طرف آرہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار ڈرائیور جو جنونی طریقے سے کار چلا رہا تھا۔ کار بے قابو ہوکرفہد کو ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

توفیق نے بتایا کہ مجھے فون کے ذریعے بتایا گیا کہ فہد حادثے میں زخمی ہیں مگرجب ہم اسپتال پہنچے تو پتا چلا کہ وہ دم توڑ گئے ہیں۔توفیق نے بتایا کہ اپنے کام کے ختم ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اس کے بھائی نے ایک خاتون کی مدد کی جو مین اسٹریٹ سے پارک کے گیٹ کی طرف جانا چاہتی تھی۔فہد الکلیب کے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طورپر وائرل ہوئی اور اس حادثے پرشہریوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *