چین کی اعلیٰ قیادت نے کچھ مقامی حکومتوں کے ‘بھاری قرضوں کے بوجھ’ کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی جائے۔چین کی اعلیٰ قیادت نے ملک کی علاقائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی آنکھیں بند کر کے توسیع نہ کریں کیوں کہ کورونا وبا کی سبب ملک میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔
نیشنل پیپلز کانگرس (این پی سی) کی مالیاتی اور معاشی امور کی کمیٹی نے بجٹ پر عمل درآمد اور منصوبہ بندی کے جائزے کے دوران کہا کہ کچھ علاقائی حکومتوں کو قرضوں کے بھاری بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ اب بھی عائد واجبات تھوپے جار ہے ہیں۔ہمیںمقامی حکومت کے بیلنس شیٹس کی تالیف اور اشاعت کے لئے زور دینا ہوگا۔واضح ہو کہ 2020 کے آخر تک مجموعی طور پر حکومتی قرض 46.55 ٹریلین یوآن (7 کروڑ 7 لاکھ ٹریلین) رہاجس میں 25.66 ٹریلین یوآن بھی شامل ہیں۔
ایس سی ایم پی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضوں سے پیدا ہونے والے واضح “گرے گینڈا” خطرات کے لئے چین ہائی الرٹ پر ہے ، جس کی وجہ مقامی حکومتوں نے وبائی امراض کے ابتدائی معاشی اثرات کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں میںزیادہ رقم خرچ کرنا ہے۔