Ceiling of newly-built Islamabad airport collapses due to rain,Probe orderedتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے نو تعمیر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی چھت اس وقت جھرنے میں تبدیل ہو گئی جب گذشتہ ہفتہ طوفانی بارشوں میں اس کی چھت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہو گیا ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو ہوا ۔ تاہم چھت میں نصب ٹکریوں کے گرنے سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دراصل اسلام آباد میں زبردست بارش ہو رہی تھی جس کی شدت کو ہوائی اڈے کی چھت برداشت نہ کر سکی اور چھت کے حصے ٹوٹ کر نیچے گرنے لگے۔چھت ٹوٹنے کے بعد چھت پر جمع پانی جھرنے کی طرح نیچے گرنے لگا ۔پاکستان جو بم بندوق اور گولی کی بات کرتا ہے اس کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تک بارش کی ہلکی سی مار نہ سہہ سکا اور ٹکڑے ٹکڑے ہو کر منہدم ہونے لگا۔

اس ضمن میں اگر یہ کہا جائے کہ ”اے موج بلا ان کو بھی ذرا دو چار تھپیڑے ہلکے سے، کچھ لوگ ابھی تک ساحل سے طوفان کا نظارہ کرتے ہیں“۔ کروڑوں ڈالر کی مالیت سے تیار اس اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بارش کے بعث ہونے والی حالت دیکھ کر یہ کہا جا سکتاہے طوفانی بارش سے غریب کا گھر ہی کیوں متاثر ہو؟

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ شہری ہوابازی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسان نذیر جامعی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے ہیں ۔توقع ہے کہ آج وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان وزارت شہری ہوا بازی کے افسران بالا کے ہمراہ ہوائی اڈے کا معائنہ کرنے جا سکتے ہیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان سینیر جوائنٹ سکریٹری عبد الستار کھوکھر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مسٹر جامعی نے حکم جاری کیا ہے کہ تین روز کے اندر اس کے مستقل حل کے ساتھ ساتھ ایک جامع رپورٹ پیش کر دی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حادثہ والے روز صرف ڈیڑھ گھنٹے میں56ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی یہ بارش صبح چار بجے 60کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں کے ساتھ شروع ہوئی اور ساڑھے پانچ بجے تک مسلسل ہوتی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *