کوئٹہ:بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام میر کمال خان آلیانی نے صوبہ کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری و بچاو¿ کارروائی کے دوران وفاقی حکومت کے محکمہ قدرتی آفات کے نامناسب رویہ پر اظہار ناخوشی کیا۔اور کہا کہ عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف حکومت نے بلوچستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

صوبہ کے برفباری و سیلاب زدہ علاقوں میں راحت کاری و بچاو¿ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں کی جانب سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد بہم نہیں پہنچائی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی سکریٹری توانائی، این ایچ اے چیرمین، این ڈی ایم اے چیرمین اور ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت تمام حکومتی عہدیداسروں اور محکموں نے بلوچستان کو مکمل طو پر نظر انداز کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت تو اس بات کی تھی کہ برفباری اور بارشوں سے ہونے والی تباہی سے بری طرح متاثر ہونے والے صوبے کے حالات جاننے اور امداد بہم پہنچانے کے لیے ان سب عہدیداروں کو بلوچستان کا دورہ کرنا چاہئے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *