نئی دہلی: موذی کوروناوائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل غیر معینہ مدتم کے لیے موخر کر دیا۔
این پی آر کا عمل کئی ریاستوں میں یکم اپریل سے شروع ہونا طے تھا۔لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ اب این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔
واضح ہو کہ مردم شماری 2021دو مرحلوں میں مکمل کی جانی ہے۔ پہلے مرحلہ میں اپریل2020تا ستمبر2020مکانات کی گنتی اور انہیں فہرست بند کرنا اور دوسرے مرحلہ میںجو 9فروری تا28فروری 2021چلے گا،مردم شماری کی جائے گی۔
این پی آرکو اپ ڈیٹ کرنا پہلے مرحلہ میں سوائے آسام کے، جہاں پہلے ہی قوی شہری رجسٹر تیار کرنے کا عمل ہو چکا ہے، تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث فی الحال اسے روک دیا گیا ہے۔چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 14اپریل تک لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ باہر نکلنے کی صورت میں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے اس لیے اس کے پیش نظرین پی آر کے عمل کی تکمیل کے لیے ٹیم کی شکل میں گھر گھر نہیں جا یا جا سکتااس لیے اسے موخر کردیا گیا۔
علاوہ ازیں متعدد ریاستوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کا سرکاری عملہ عالمی وبا سے مزاحمت میں مصروف ہے اس لیے وہ این پی آر کو اپ ڈیٹ کرانے کے عمل میں اپنے عملے کو استعمال کرنے سے قاصر ہے۔