کابل:افغانستان میں سڑک کنارے ہوئے ایک بم دھماکہ میں کم از کم دس شہری ہلاک ہوگئے اورکئی زخمی ہو گئے۔ منگل کی صبح ہونے والے اس دھماکہ میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ دھماکہ شمالی صوبہ میں ایک پولس گاڑی کے قریب کھڑی کی گئی بائیسکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق یہ دھماکہ مشرقی خوست کے علی شیر ڈسٹرکٹ میں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے ،دو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب و ہ گاڑی جس میں یہ لوگ سفر کر رہے تھے دھماکہ کی زد میں آگئی ۔

حکام کے مطابق ایک دھماکہ شمالی بلخ صوبہ میں ہوا جس میں 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔بلخ صوبہ کے پولس سربراہ کے ترجمان عادل شاہ عادل نے بتایا کہ یہ دھماکہ جس میں18افراد زخمی ہوئے صوبائی دارالخلافہ مزار شریف کے مصروف ترین چوراہے پر ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں میں 6ٹریفک پولس اہلکار ہیں جبکہ باقی12عام راہگیر ہیں۔فوری طور پر کسی تنظیم نے ان دونون دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

لیکن حکام اس کا الزام طالبان پر لگا رہے ہیں کیونکہ وہ فوجی و حکومتی اہلکاروں کو نشانہ بنا نے کے لیے ملک بھر میں سڑک کنارے بم نصب کرتے رہتے ہیں۔ان کے ان حملوں میں لاتعداد افراد مارے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *