واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ دنیا کو لیکر چین کے ارادے انتہائی خطرناک ہیں۔ چین پہلے ہی ایک ‘علاقائی حاوی طاقت ‘ بن چکا ہے اور اب اس کا مقصد ‘کنٹرول کرنے والی عالمی طاقت ‘بننا ہے۔ انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں چین کے ڈرانے دھمکانے والے رویے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی قانون سازوں سے یہ بات کہی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ ا ور چین کے درمیان تجار ت کورونا وائرس کی اصل، متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں کمیونسٹ ملک کی فوجی جارحیت اور انسانی حقوق سمیت بہت سے امور پر کشید گی چل رہی ہے۔
آسٹن نے سینیٹ کی فوجی خدمات سے متعلق معاملات کی کمیٹی کو وزیر دفاع کے عہدے پر اپنی تقرری کی تصدیق کرنے کے لئے کہا ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ وہ (چین)پہلے ہی ایک علاقائی غلبہ حاصل کرنے والی طاقت ہیں اور میرا ماننا ہے کہ اب ان کا مقصد کنٹرول کرنے والی عالمی طاقت بننا ہے۔ وہ ہم سے مختلف شعبوں میں مقابلہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ناکام کرنے کے لئے پوری حکومت کو قابل اعتماد انداز میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے فوج کے ریٹائرڈ 67 سالہ آسٹن کووزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ اگر سینیٹ ان کی تقرری کی تصدیق کرتا ہے تو ، وہ پینٹاگن کی سربراہی کرنے والا پہلے امریکی افریقی ہوں گے۔
آسٹن نے کہا کہ ہم چین یا کسی بھی جارحانہ عمل کے سامنے مضبوط رکاوٹ کی صلاحیت پیش کرنا جاری رکھیں گے۔اور انھیں بتائیں گے کہ یہ(جارحیت) واقعی ایک برا خیال ہے۔ چین کے بارے میں ، آسٹن نے کہا کہ چین فی الحال ایک موثر خطرہ ہے کیونکہ یہ عروج پر ہے جب کہ روس ایک خطرہ ہے لیکن وہ اتار چڑھا و¿پر ہے۔